بیواؤں کو ایک لاکھ اور یتیموں کو 25 ہزار! بڑی خوشخبری

لاہور: پنجاب حکومت نے بیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی مدد کے لیے ایک نئی فلاحی اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مستحق خاندانوں کو سہارا دینے کے لیے **“رحمت کارڈ”** پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور نادار طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت ہر ممکن طریقے سے ان کی سرپرستی کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت بیواؤں کو فی کس **ایک لاکھ روپے** جبکہ یتیم بچوں کو **25 ہزار روپے** مالی امداد فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں اور معاشی طور پر کچھ استحکام حاصل کر سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ محروم طبقات کی مدد حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور “رحمت کارڈ” پروگرام کا مقصد بیواؤں اور یتیم بچوں کو مالی سہارا فراہم کرنا ہے۔

**رجسٹریشن کا طریقہ کار**
اہل افراد “رحمت کارڈ” کے لیے پنجاب بھر میں موجود **محکمہ زکوٰۃ و عشر** کے قریبی دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن کے لیے خصوصی موبائل ایپ اور ویب سائٹ بھی دستیاب ہوں گی۔ ادھر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ **رمضان نگہبان پروگرام** کے تحت اب تک تقریباً **30 لاکھ افراد** کو مالی امداد پہنچائی جا چکی ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں یہ تعداد **40 لاکھ** تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں افطار پروگرام کے ذریعے روزانہ ہزاروں مستحق افراد کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور رمضان المبارک کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close