سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: ملک میں ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سرکاری اداروں کے لیے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ویب سائٹس کو ریڈ اونلی موڈ پر منتقل کیا جائے۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی خدمات یا آن لائن ٹرانزیکشنز کی ویب سائٹس کو مکمل طور پر ریڈ اونلی موڈ پر منتقل کرنا ممکن نہیں، تاہم رسپانس ٹیم نے ایسی ویب سائٹس کو اضافی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ڈیجیٹل نظام کو محفوظ بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close