اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دور اور دو اعتراضات برقرار رکھے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے۔ رجسٹرار آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






