اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خانم نے بھائی کی دوسری آنکھ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی صحت ہمارے لیے ترجیح ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات پر بھی کہا تھا کہ ان کی آنکھ ٹھیک نہیں ہوئی، حکومت جھوٹ بول رہی ہے بھائی کی آنکھ 90 فیصد ٹھیک نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی تفصیلی رپورٹ آج تک نہیں دی گئی، ہمیں خدشہ ہے دوسری آنکھ بھی متاثر نہ ہو، لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر آج پٹیشن دائر کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے بھائی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چیک اپ پر ہم نے جن ڈاکٹرز کے نام دیے حکومت نے مسترد کیے، حکومت نے اپنے طور پر ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل بھیجی ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم میں شامل ہماری تجویز شدہ ڈاکٹر نے ہمارے ڈاکٹرز سے رابطہ ختم کر دیا۔
علیمہ خانم نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی اندر ضرور گئی لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






