بینظیر کفالت پروگرام کی رقم میں بڑا اضافہ

 بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت بینظیر کفالت پروگرام میں اس سہ ماہی قسط میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تحت بینظیر کفالت پروگرام کے لیے حکومت نے اس سہ ماہی میں مستحقین کو دی جانے والی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

اس بار بینظیر کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ لاکھوں خواتین کو 13500 کے بجائے 14500 روپے دیے جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ برس بھی بینظیر کفالت پروگرام کہ سہ ماہی قسط میں دو ہزار روپے کا اضافہ کر کے 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کیا گیا تھا۔

یہ اضافہ خواتین کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close