اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلنے والے بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس سے لاکھوں مستحق خواتین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
نئے فیصلے کے مطابق اس سہ ماہی میں رجسٹرڈ خواتین کو 13,500 روپے کے بجائے 14,500 روپے ادا کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مہنگائی کے پیش نظر خواتین کی معاشی مشکلات کم کرنے اور ان کے گھریلو اخراجات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی سہ ماہی قسط میں 2,000 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد رقم 10,500 سے بڑھا کر 13,500 روپے کر دی گئی تھی۔ تازہ اضافہ حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے طبقات، خصوصاً خواتین، کی مالی معاونت کے عزم کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






