تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، بڑی پابندی عائد

پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسکولوں میں مارننگ اسمبلی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہنگامی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ہنگامی حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانا ہے۔

طلبا کے بڑے اجتماعات سے بچنے کے لیے اسکولوں میں مارننگ اسمبلی معطل کر دی گئی ہے۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون میں سیف سٹی ایپ انسٹال کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع دی جا سکے۔

تمام اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے مسلسل فعال رکھنے، مرکزی گیٹ پر سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور باقاعدہ ایمرجنسی ڈرلز کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ کو پابند کیا گیا ہے کہ طلبا کو کسی بھی احتجاجی سرگرمی یا ریلی کا حصہ نہ بننے دیا جائے۔

حکام نے متعلقہ اداروں کو اسکولوں کے سکیورٹی فنڈز فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close