جامعہ کراچی میں 2 مارچ کو ہونے والے تمام امتحانات اچانک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق آج تدریسی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس کے لیے طلبہ کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں آج کلاسز آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ اپنی تعلیم کا سلسلہ گھروں سے جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






