ملک بھر میں بڑی پابندی لگا دی گئی

ملک میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز اڑانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کا اطلاق تمام تفریحی، زرعی اور کمرشل ڈرونز پر ہوگا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام غیر قانونی فضائی گاڑیوں (UAV) کے آپریشنز ممنوع قرار دے دیے گئے ہیں ۔

یہ فیصلہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چوکیوں پر ڈرون حملوں کی متعدد کوششوں کے بعد کیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش کی تھی ۔ تاہم وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹم نے تمام ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات نے افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہ راست روابط کو بے نقاب کر دیا ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ یہ پابندی ملک میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے اور اس کا اطلاق آج سے ہی ہوگا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں 30 دنوں کے لیے ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close