سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ۔ چھٹی منسوخ کر دی گئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کے پیش نظر 28 فروری کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود تمام متعلقہ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اہم ہدایات کے مطابق ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز میں معمول کے اوقات کار کے مطابق دفتری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ملک بھر کے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کیا جا سکے۔ ایف بی آر کے مطابق چھٹی کے روز بھی عملہ دفاتر میں موجود ہوگا اور ٹیکس دہندگان کو رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close