ڈرون حملے ناکام، طالبان حمایت یافتہ فتنہ الخوارج بے نقاب، اسکول کے باہر دھماکہ

سکیورٹی فورسز نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں فتنہ الخوارج کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے چھوٹے ڈرونز کے ذریعے ان شہروں میں حملے کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ واقعات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشتگرد عناصر کے براہِ راست روابط کو بے نقاب کر دیتے ہیں۔

دوسری جانب، صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول کے باہر دھماکہ ہوا، جس میں ایک طالبہ زخمی ہوئی۔ صوابی پولیس حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرائے جانے کی وجہ سے ہوا، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close