ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ان مقدمات کی سماعت کی۔ ضمانتیں اسلام آباد ہائی کورٹ اور پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج کے کیسز میں دی گئی ہیں، جن کے لیے عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اب متعلقہ مقدمات میں رہائی کے حق دار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close