مزنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی غلام محی الدین انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے 567 اے ایل ڈی اے ایونیو، رائے ونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی غلام محی الدین، ای ٹی او ایکسائز ندیم محی الدین اور اے سی ریونیو علیم محی الدین کے والد تھے۔ مرحوم سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عقیل احمد بلا کے سسر بھی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






