کراچی: محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو وقوع پذیر ہوگا۔ یہ دلکش فلکیاتی مظہر پاکستان کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔ دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند پر گرہن لگنا شروع ہوگا، جبکہ شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا مرحلہ شروع ہوگا۔ گرہن اپنے عروج پر شام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا۔ محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا، اور یہ فلکیاتی عمل رات 7 بج کر 23 منٹ پر مکمل طور پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔
یہ چاند گرہن صرف پاکستان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






