سرکاری اسکولوں کے لیے بڑا قدم

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق اس پروگرام کے تحت مختلف اضلاع کے مزید 2,735 سرکاری اسکول نجی افراد یا ادارے چلائیں گے۔ اس مقصد کے لیے نجی شعبے سے باقاعدہ درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد 31 مارچ تک اسکول حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close