پاکستان میں عیدالفطر کی ممکنہ تعطیلات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رمضان المبارک جاری ہے اور عید کی تاریخ کا انحصار شوال کے چاند کی رویت پر ہوگا جس کے بعد سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی 19 مارچ 2026 (29 رمضان) کی شام چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کرے گی جس میں شوال کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔
اگر رمضان 29 دن کا ہوتا ہے تو یکم شوال 20 مارچ 2026 کو ہوگی اور عیدالفطر 20 سے 22 مارچ تک منائی جائے گی۔ اگر رمضان 30 دن کا ہوتا ہے تو شوال کا آغاز 21 مارچ سے ہوگا اور عیدالفطر 21 سے 23 مارچ تک ہوگی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 2026 کے عوامی تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) مقرر کی گئی ہیں تاہم اس کا حتمی انحصار چاند کی رویت پر ہوگا۔
اگر 19 مارچ کو چاند نظر آ جاتا ہے تو ملک بھر میں عید کی تعطیلات 20 سے 22 مارچ (جمعہ تا اتوار) ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





