ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا

راولپنڈی میں گرین لائن ڈی این 6 ریلوے گاڑی کا انجن اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثہ بیکری موڑ کے قریب پیش آیا۔ یہ بزنس ٹرین ہے جس کا افتتاح چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے نے کیا تھا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین تقریباً 85 فیصد خالی تھی اور کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈی ایس ریلوے **نور الدین داوڑ** نے بتایا کہ ریلوے حکام نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ریلوے ٹریک پر معمول کا نظام بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close