ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ چترال، دیر، خیبر، اٹک، ملاکنڈ، ہری پور، صوابی، سوات اور گردونواح میں بھی لرزش محسوس کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ اس کی زیرزمین گہرائی 114 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






