اسلام آباد: حکومت نے قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی اور تصدیقی فیچرز میں اہم تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نئے قواعد کے تحت فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ QR کوڈ کو سیکیورٹی اور ویری فکیشن فیچر کے طور پر قانونی حیثیت دے دی گئی۔ QR کوڈ پر مبنی نظام کے ذریعے آف لائن اور آن لائن فوری تصدیق ممکن ہوگی۔ قواعد میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ QR کوڈ یا دیگر جدید تکنیکی فیچرز مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر استعمال کیے جا سکیں گے۔ اگر شناختی کارڈ معطل کیا گیا تو اس سے منسلک تمام تصدیقی و توثیقی خدمات بھی فوری طور پر معطل ہو جائیں گی۔
مزید برآں، 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے عمر بھر مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






