راولپنڈی میں عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیرتعمیر نالے میں گر کر زخمی ہو گئیں۔ واقعہ اڈیالہ جیل کے قریب اس وقت پیش آیا جب نورین نیازی داہگل ناکے کے نزدیک زیرتعمیر سیوریج لائن عبور کر رہی تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نالے میں جا گریں۔
زیرتعمیر نالے میں گرنے کے باعث ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ان کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی اسی نالے میں گر کر زخمی ہوئی۔ دونوں خواتین کو فوری طور پر نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






