پاکستان تحریک انصاف کے 30 کارکنان کو تھانہ کھنہ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ کارکنان کے خلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج پانچ مقدمات کی سماعت کے دوران یہ کارروائی کی۔ گزشتہ سماعت پر 31 کارکنان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کی گئی تھی تاہم ایک کارکن کی عدالت میں پیشی کے بعد اس کے خلاف کارروائی ختم کر دی گئی۔
عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمے کی سماعت 2 اپریل، تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت 4 اپریل، تھانہ کوہسار کے مقدمے کی سماعت 26 مارچ جبکہ تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔
پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث آج کسی مقدمے میں شہادتیں ریکارڈ نہیں ہو سکیں۔ کارکنان کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






