بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومتی اقدام کے تحت رجسٹرڈ خواتین کو مفت سم فراہم کی جا رہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پروگرام میں شامل خواتین مفت سم اور سوشل پروٹیکشن والٹ کھلوانے کے لیے اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا کیمپ سائٹ پر جا سکتی ہیں۔ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہی مفت سم جاری کی جائے گی اور اسی سم پر سوشل پروٹیکشن والٹ کھولا جائے گا۔
حکام کے مطابق مستقبل میں بی آئی ایس پی کی تمام اقساط، وظائف اور مالی امداد اسی ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔
واضح کیا گیا ہے کہ فراہم کی جانے والی سم عام سم نہیں بلکہ خواتین کا ڈیجیٹل بٹوہ ہے، اس لیے اس کی حفاظت ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






