سوشل میڈیا پر اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیرگردش خبروں کی کمپنی کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔
اٹلس ہونڈا پاکستان لمیٹڈ کے بارے میں سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے اور یکم مارچ 2026 سے نئے نرخ نافذ ہوں گے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے متعلق ایسی کوئی باضابطہ پالیسی یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ کمپنی نے سی ڈی 70، سی جی 125 اور دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور اس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا، لیکن کمپنی نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔
ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق مختلف ماڈلز کی قیمتیں پہلے سے موجود سطح پر برقرار ہیں، جن میں Honda CD 70 کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 51 ہزار 900 روپے، Honda CD 70 Dream کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 900 روپے، Honda Pridor کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 900 روپے اور Honda CG 125 کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 500 روپے شامل ہے۔
مزید ماڈلز میں Honda CG 125S کی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے، Honda CB 125F کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 900 روپے، Honda CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 900 روپے، Honda CB 150F کی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 900 روپے اور Honda Icon e (electric bike) کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 900 روپے مقرر ہے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ الیکٹرک بائیک ماڈل پر سیلز ٹیکس کی شرح تقریباً ایک فیصد کے قریب ہے جس کے باعث اس کی مجموعی قیمت مذکورہ سطح پر برقرار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






