افسوسناک حادثہ، عمران خان کی بہن زخمی

راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی زیرِ تعمیر سیوریج لائن عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ داہگل ناکے کے قریب پیش آیا، جہاں نورین نیازی کراسنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور سیوریج لائن میں جا گریں۔ حادثے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ، پاؤں اور ناک پر چوٹیں آئیں۔ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر انہیں نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اطلاعات کے مطابق نورین نیازی کے ساتھ موجود ایک اور خاتون بھی اسی حادثے میں گر کر زخمی ہوئیں۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close