بیرسٹر گوہر علی خان نے علیمہ خان کے پارٹی چیئرمین شپ مانگنے یا خود چیئرپرسن بننے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ انھیں شیر افضل مروت کی گفتگو سے مایوسی ہوئی، ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازع گفتگو نہیں کریں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ٹی وی پر بیٹھ کر کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے، کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان نے مجھے کبھی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، انھوں نے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ وہ پارٹی چیئرپرسن بننے کی خواہش مند ہیں۔ پارٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی، 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے، 10 اپریل کو الیکشن کمیشن کو دستاویز دیے، اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفکیٹ کے منتظر تھے اس گفتگو کا جواز نہیں بنتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازع گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






