پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے ایک انٹرویو پر ایم این اے شاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں سخت ردعمل دے دیا۔
شاندانہ گلزار نے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کو اس عمر میں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کو 8 فروری پر توجہ دینے کا کہا گیا، جبکہ اسی دن ان کی بسنت کی ویڈیو موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






