سندھ اسمبلی میں بڑی گونج: مراد علی شاہ نے تقسیمِ سندھ پر دو ٹوک مؤقف اختیار کر لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد پیش کر دی۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کو توڑنے کی باتیں تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کراچی میں الگ صوبہ بنانے کی تجاویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ وہ صوبہ ہے جس نے پاکستان کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے کے لیے اسی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت درکار ہے، اور قرارداد کی مخالفت دراصل سندھ کی تقسیم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہوگی۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کے انتظامی و ترقیاتی امور پر بات ہوسکتی ہے، مگر سندھ کی تقسیم کا تصور غلط بیانی پر مبنی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان سے محبت کرنے والا ہر فرد اس قرارداد کی حمایت کرے گا، کیونکہ ایسی مہمات قومی وحدت اور امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close