دہشت گردی کے خلاف بڑی سیاسی صف بندی، اسلام آباد ملاقات میں اہم اعلانات

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین، ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے قیامِ امن کے لیے عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رہنماؤں کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال اور امن و استحکام کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close