اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدم حاضری کے باعث سہیل آفریدی کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






