حکومت کا تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ، تفصیلات سامنےآ گئیں

حکومت نے پیکٹا (PICTA) کے تینوں منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈیز) کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی کی نشاندہی پر کیا گیا۔

حکومتی تجویز کے تحت اب ایم ڈیز کو ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی، جبکہ اس سے قبل انہیں 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم حتمی منظوری نہ ملنے کے باعث گزشتہ تین ماہ سے ایم ڈیز کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

محکمہ خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد ایم ڈیز کو 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔ حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایم ڈیز کو بنیادی تنخواہ کے علاوہ کوئی اضافی مراعات نہیں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایم ڈیز کو سرکاری گاڑی، پٹرول اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جاتی تھیں، تاہم اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے پیش نظر مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close