وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی، جس کے تحت مجموعی طور پر 39 ارب روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اجلاس کی صدارت وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد پیکیج کی حتمی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں بتایا گیا کہ پیکیج کے تحت ہر مستحق فرد کو 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ رقوم کی منتقلی رمضان کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا کہ امدادی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے شفاف انداز میں تقسیم کی جائے گی۔ اس پیکیج کے لیے 29 ارب روپے رواں سال کے بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 10 ارب روپے پہلے سے دستیاب فنڈز سے پورے کیے جائیں گے۔ رمضان ریلیف پیکیج سے ملک بھر میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






