سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ جانئے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 523,962 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 6,773 روپے اضافے کے بعد 449,212 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آج ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 358 روپے بڑھ کر 8,404 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہو کر 5,012 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close