بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سہ ماہی قسط بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد مستحق خواتین کو 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماؤں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین مکمل رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں۔ شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close