سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کمپنی کے اعلامیے کے مطابق صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں پکوانوں کی تیاری کے لیے گیس اور بہتر پریشر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق رمضان میں گیس کی فراہمی صبح 3 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک جاری رہے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر سال ملکی گیس ذخائر میں تقریباً 10 فیصد کمی کی وجہ سے نظام میں گیس کی رسد متاثر ہوتی ہے، تاہم رمضان میں صارفین کی سہولت کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے اضافی گیس فراہم کی گئی ہے تاکہ ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔
کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر گیس کم پریشر یا فراہمی میں کوئی تکنیکی مسئلہ ہو تو وہ فوری طور پر 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 1199، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر کے ذریعے شکایت درج کرائیں۔
ایس ایس جی سی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ سحر اور افطار کے اوقات میں لاکھوں چولہے بیک وقت چلنے کی وجہ سے گیس کا استعمال ذمہ داری سے کریں اور بلا ضرورت چولہا جلتا نہ چھوڑیں تاکہ سب کو گیس کی مناسب فراہمی ممکن ہو سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






