بانئ پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو اس عمر میں ایک معجزہ ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے، جو اس عمر میں ایک معجزے کے مترادف ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کی بینائی کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی گئی ہیں۔ وزیرِ قانون نے بتایا کہ بانئ پی ٹی آئی نے اپنی ایک آنکھ کی بینائی کے 85 فیصد ختم ہونے کا ذکر کیا تھا، لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بینائی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بینائی سے متعلق خبریں جلد بازی میں شائع کی گئیں اور حقیقت کو مسخ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close