وفاقی وزیر بجلی و توانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے ایس او پیز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور تمام سی ای اوز کنٹرول روم قائم کریں۔
حکام کو ہائی لاسز والے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم ایسے علاقوں میں بھی سحر اور افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق لوڈ مینجمنٹ کو سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد بجلی کے نقصانات اور بقایاجات میں اضافے کو روکنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






