کراچی: وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ کے مطابق اس سال نصاب کی حد 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے طے کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر یکم رمضان المبارک کو کسی بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم اس حد سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یکم رمضان کو تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع و نقصان میں شراکت دار (PLS) اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔ کٹوتی کی گئی رقم اسٹیٹ بینک میں قائم سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو تمام مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






