بانی پی ٹی آئی کی بینائی سے متعلق وزیر قانون کا بڑا دعویٰ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بینائی بہتر ہے۔ اُن کے مطابق عینک کے ساتھ ایک آنکھ 70 فیصد درست ہے جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی 6/6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ 35/25 والی پریشانی کی کوئی بات نہیں اور اپوزیشن رہنماؤں اور عمران خان کے ذاتی معالجین کو طبی ٹیم کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ماہرین امراض چشم سمیت طبی ماہرین کی ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ کرنے پہنچی تھی، جس کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close