پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی جانب قدم بڑھا دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہو جانے کا اعلان کیا ہے اور پارٹی رہنماؤں کو بیان بازی میں نرمی برتنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان بازی پر سیز فائر کر دیا ہے اور ایم کیو ایم کی خاموشی کی صورت میں کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔ پی پی کا مقصد کراچی کی ترقی کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا ہے تاکہ دونوں جماعتوں کی لڑائی سے شہر کو نقصان نہ پہنچے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مخالف میڈیا کمپین میں ایک سیاسی جماعت پس پردہ ایم کیو ایم کو استعمال کر رہی ہے، تاہم پی پی نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ ایم کیو ایم کو کسی اور کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور دوستی و دشمنی کھلے عام کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






