این ڈی ایم اے نے 2026 کے دوران ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے فلاحی اداروں کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کر کے مشترکہ تیاریوں پر زور دیا
این ڈی ایم اے کی جانب سے 2026 کے دوران پاکستان اور عالمی سطح پر ممکنہ آفات سے نمٹنے کی پیشگی اور مؤثر تیاری کے لیے فلاحی اداروں، وفاقی وزارتوں، اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی و قومی این جی اوز کی شمولیت سے کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی مشترکہ صدارت چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے علاقائی و فلاحی کوآرڈینیٹر محمد یحیی نے کی۔
کانفرنس کے دوران این ڈی ایم اے نے پاکستان کو درپیش ممکنہ موسمی خطرات کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کیا اور تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری اور اقدامات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ شرکاء نے آفات سے نمٹنے کی مربوط تیاری اور مشترکہ ردعمل پر اتفاق کیا۔ این ڈی ایم اے نے عالمی سطح پر ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے گلوبل ڈیزاسٹر ارلی وارننگز موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کی، جو عالمی آفات سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کرے گی۔
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ این ای او سی قومی اور عالمی سطح پر حالات کی نگرانی کرتا رہتا ہے اور ممکنہ آفات کی تشخیص، الرٹس اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ رہنمائی جاری کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






