پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں۔
آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے، پیٹرول فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے مہنگا ہو سکتا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 56 پیسے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے بعد نئی فی لیٹر قیمت 273 روپے 78 پیسے ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 4 روپے مہنگا ہو سکتا ہے۔
نئی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






