عمران خان کی بیٹوں سے بات کرا دی گئی

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ بات چیت ہوئی اور اس کے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔ وفاقی وزیر نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ جیل حکام نے جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیا گیا اور عمران خان نے اپنے بچوں سے تقریباً 30 منٹ سے زائد وقت تک گفتگو کی۔ واضح رہے کہ قاسم اور سلیمان عمران خان اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close