اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں مستحق افراد کے لیے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔
تقریب کے دوران سیکرٹری بی آئی ایس پی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال ہر خاندان کو 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، تاکہ مستحقین کو باعزت اور شفاف طریقے سے ریلیف مل سکے۔ سیکرٹری نے بتایا کہ 2025 میں رمضان پیکج کے تحت مستحقین کو 5 ہزار روپے دیے گئے تھے، اور اس سال رقم براہِ راست قوم بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پچھلے سال 20 ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور رقم ڈیجیٹل نظام کے ذریعے تقسیم کی گئی تھی۔ اس سال پیکج کا حجم بڑھا کر 38 ارب روپے کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے یقین دلایا کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں رقم شفاف نظام کے ذریعے مستحقین تک پہنچے گی، اور وزرا پر مشتمل کمیٹی پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی، جبکہ وہ خود بھی نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






