حکومت نے بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں ترمیم کردی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری خرچ پر والدین کو عام علاج کی سہولت بدستور حاصل رہے گی، تاہم ایک ہزار ڈالر سے زائد خصوصی علاج کا خرچ پہلے افسر خود ادا کرے گا۔
خصوصی اور سرجری جیسے علاج پر پہلے ادائیگی کی جائے گی اور بعد میں ری ایمبرسمنٹ ہوگی۔ فی اسٹیشن والدین کے علاج پر حکومت کی حد 15 ہزار ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ زائد خرچ متعلقہ افسر برداشت کرے گا۔ ہنگامی صورت کے علاوہ پیشگی اجازت کے بغیر رقم واپس نہیں ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






