ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ٹک ٹاکر اللہ دتہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اللہ دتہ نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی توجہ کا مرکز بنی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے روشن والا پولیس نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاری کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اللہ دتہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






