متعدد ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان

ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق مختلف ایکسپریس ٹرینیں مقررہ وقت سے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کے بجائے 6 گھنٹے تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوگی، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس اب سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کے بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

اسی طرح کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے 2 گھنٹے تاخیر سے رات 8 بجے روانہ کی جائے گی، جبکہ عوام ایکسپریس بھی شام 6 بجکر 55 منٹ کے بجائے رات 8 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ٹرین کے نئے اوقات کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close