عازمین حج کے لیے اہم خبر

اسلام آباد: حج 2026 کے خواہشمند عازمین کے لیے بڑی سہولت سامنے آ گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور نے سعودی ویزا کے لیے بائیو میٹرک کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی حتمی ڈیڈ لائن 17 فروری مقرر کر دی ہے۔ وزارت کے مطابق مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کرنے والے عازمین کو حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، کیونکہ بائیو میٹرک حج ویزا کے اجرا کے لیے لازمی شرط ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عازمین اب گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو میٹرک موبائل ایپ کے ذریعے بھی یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور غیر ضروری سفر سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

مزید یہ کہ ملک کے چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز پر بھی بائیو میٹرک کروانے کی سہولت دستیاب ہے۔ وزارت نے ہدایت کی ہے کہ بائیو میٹرک مکمل ہونے کے بعد موصول ہونے والی رسید یا تصدیقی ای میل کو محفوظ رکھا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر پیش کی جا سکے۔ حکام نے تمام عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ تاخیر سے بچتے ہوئے 17 فروری سے قبل بائیو میٹرک کا عمل مکمل کریں تاکہ حج ویزا کے اجرا میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close