ذرائع کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں منعقد ہوگا، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن قائم کرنے اور انسانی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






