کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں ایک رہائشی عمارت اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق عمارت کے اندر کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ چکی ہیں۔
شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور عمارت کے دروازے توڑ کر متاثرین کو نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔ فائر فائٹرز اور پولیس متاثرین کو محفوظ نکالنے اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ گلشن مزدور بنیادی طور پر چھوٹے اور کم قیمت رہائشی یونٹس پر مشتمل اسکیم ہے، جہاں زیادہ تر 60 گز کے پلاٹ اور چھوٹے گھر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں، 17 جنوری کی رات کو ایم اے جناح روڈ پر گل پلازا میں بھی ایک بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں درجنوں افراد پھنس گئے تھے اور شہر کے ہنگامی ردعمل کے نظام کی خامیاں عیاں ہو گئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






