سوشل میڈیا پر وائرل اسکول چھٹی کا نوٹیفیکیشن، وزیر تعلیم نے حقیقت بتا دی

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم، سید سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکول چھٹی کے نوٹیفیکیشن کی حقیقت واضح کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن تیزی سے شیئر کیا جا رہا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 7 فروری 2026 کو حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر بند رہیں گے۔ یہ نوٹیفیکیشن سندھ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے نام سے جاری کیا گیا تھا اور اس میں حوالہ نمبر اور دستخط بھی شامل تھے، جس کی وجہ سے صارفین نے اسے مستند سمجھا۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ ایجوکیشن اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں لیا گیا ہے اور اس کا اطلاق جامشورو سمیت سندھ کے تمام سرکاری، نجی، نیم سرکاری اور خود مختار تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

تاہم، وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس نوٹیفیکیشن کی سختی سے تردید کی اور واضح کیا کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے 7 فروری کو اسکول بند کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔ انہوں نے عوام، والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر نہ کریں اور اسکول کے شیڈول یا سرکاری تعطیلات کی درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close